Tandoori Chicken Pizza Recipe
تندوری چکن پیزا
اجزاء
پیزا ڈو بنانے کیلئے
میدہ دو کپ
چینی ایک چائے کا چمچ
خمیر 1-1/2 چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
ملک پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک 1/2کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
چکن تکہ بنانے کیلئے
چکن 250گرام
تندوری مصالحہ دو چائے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک 1/2 چائے کا چمچ
کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
زیرہ 1/2 چائے کا چمچ
پیزا سوس بنانے کیلئے
ٹماٹر 250گرام
کیچپ 250 گرام
پیاز ایک عدد
تیل ایک کھانے کا چمچ
لہسن 1/2 چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
چائینز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ 1/4 چائے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
موزریلا چیز آدھا کپ
چیڈرچیز آدھا کپ
دیگر ٹاپنگز
ایک چھوٹا سرخ پیاز، کٹا ہوا
ایک چھوٹی شملہ مرچ، کٹی ہوئی
دوکپ موزاریلا چیز
ٹاپنگ کے لیے لال مرچ کے فلیکس
اور ہرا دھنیا
ترکیب
سب سے پہلے پیزا ڈو بنائیں ۔
ایک برتن میں میدے سمیت ڈو میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھیں
اور پھر ائر ٹائٹ بکس میں تقریبا 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ آٹا خمیر ہو جائے۔
پیزا سوس بنانے کے لئے
ایک پین میں تیل گرم کرکے لہسن فرائی کریں اور پھر اس میں پیاز ، ٹماٹر کیچپ اور دیگر تمام اشیاء ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں
چکن تندوری بنانے کے لیے
میرینیشن کے تمام اجزاء کو مکس کریں اور چکن کے ساتھ ملائیں اور 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اس کے بعد چکن کو نرم ہونے تک پکائیں۔
ا220پرC اوون کو پہلے سے گرم کریں۔
پیزا بیس بنانے کے لئے
ایک بار جب آٹا دوگنا ہو جائے۔ اسے آدھے حصے میں کاٹ کر رول کریں، اسے 12 انچ کے دائرے تک رول کریں (10 انچ اگر آپ کو موٹی کرسٹ پسند ہے)۔
پیزا کو ٹاپ اپ کرنے کے لیے:
پیزا بیس کو پیزا ساس اور ¾ کپ کٹے ہوئے موزاریلا کے ساتھ پھیلائیں۔ اب آدھی پیاز اور شملہ مرچ ہر ایک پر بکھیر دیں۔
چکن کے ٹکڑے ڈالیں باقی موزریلا چیز کو پھیلا دیں۔ تھوڑا سا لال مرچ کے فلیکس چھڑک دیں۔
پیزا کو بیکنگ ٹرے پر پھیلائیں اور پہلے سے گرم اوون میں 12-15 منٹ تک بیک کریں یہاں تک کہ کرسٹ کرسپی اور سنہری ہو جائے۔
مزیدار تندوری پیزا تیار ہے۔
-------
Recipe by Asfa Zaib
0 Comments
Thank you so much for your valuable comment!